• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب ایک ہیں، جس کا مظاہرہ آج پارلیمان میں دکھائی دیگا: فردوس

سب ایک ہیں، جس کا مظاہرہ آج پارلیمان میں دکھائی دیگا: فردوس


وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے پاکستان کے مفادات کے لیے سب ایک ہیں، امید ہے اسی جذبے کا مظاہرہ آج پارلیمان میں بھی دکھائی دے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آرمی ایکٹ بل کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع سے متفقہ منظوری اس امر کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے مفادات کے لیے ہم سب ایک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی اور ملکی مفاد کا تحفظ سب کی اولین ترجیح ہے، امید ہے کہ اسی جذبے کا مظاہرہ آج پارلیمان میں بھی دکھائی دے گا۔

یہ بھی پڑھیئے: آئینی ترمیم سے قوم و ملک کا مستقبل جڑا ہے، فردوس

وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی نے مزید کہا کہ خطے کی حالیہ صورتِ حال کے پیشِ نظر باہمی ہم آہنگی وقت کا اہم تقاضہ ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستانی قوم ہمیشہ اتحاد اور یک جہتی سے ہر چیلنج سے نبرد آزما ہوتی آئی ہے، اہم قومی معاملے پر سیاسی قوتوں کا یکساں مؤقف جمہوریت کی فتح ہے۔

تازہ ترین