• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم اس سال بھی سمرسیٹ کی نمائندگی کرینگے

بابر اعظم اس سال بھی سمرسیٹ کی نمائندگی کرینگے


پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین بابر اعظم نئے سال میں بھی انگلش کاؤنٹی سمر سیٹ کی نمائندگی کریں گے، اسٹار بیٹسمین پاکستان ٹیم کے دورۂ انگلینڈ سے قبل سمر سیٹ کی جانب سے ٹی ٹوینٹی اور فور ڈے میچز کھیلیں گے۔

سمر سیٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق گزشتہ سیزن میں شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد بابر اعظم ایک بار پھر سمرسیٹ کاؤنٹی کے لیے ایکشن میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: بابر اعظم نے اسمتھ اور کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

اس سال وہ کاؤنٹی کو28 مئی سے3 جولائی تک دستیاب ہوں گے، اس دوران وہ ٹی ٹوینٹی بلاسٹ کے علاوہ فور ڈے کاؤنٹی چیمپئن شپ کے کم از کم دو میچز بھی کھیلیں گے جو انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی سیریز کی تیاریوں میں انہیں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

بابر اعظم اس سال بھی سمرسیٹ کی نمائندگی کرینگے
بابر اعظم اس سال کاؤنٹی کو28 مئی سے3 جولائی تک دستیاب ہوں گے۔ فوٹو: سمرسیٹ

پاکستان ٹیم انگلینڈ کیخلاف30 جولائی سے تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی ۔

سمر سیٹ کے ڈائریکٹر کرکٹ اینڈی ہری کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ٹی ٹوینٹی کے بہترین بیٹسمین ہیں اور ان کی واپسی کاؤنٹی کیلئے مفید ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: بابر اعظم ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹے نمبر پر آگئے

مایہ ناز بیٹسمین بابر اعظم نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ایک بار پھر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کاؤنٹی کو فتح دلانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

کاؤنٹی کلب کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سمرسیٹ کی جانب سے کھیلتے ہوئے بہت مزہ آیا، آئندہ سال واپسی کا منتظر ہوں۔

ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں نمبر ون بلے باز بابر اعظم نے گزشتہ ٹی ٹوینٹی سیزن میں578 رنز بنائے تھے جو انگلینڈ کے ٹی ٹوینٹی کپ میں کسی بھی بیٹسمین کی جانب سے سب سے زیادہ رنز تھے۔

تازہ ترین