کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پاکستان سپر ہاکی لیگ رواں سال اکتوبر میں کرانے کا فیصلہ کیاہے، جس کی تاریخ اور میچوں کے وینیو کا اعلان اگلے ہفتے کیا جائے گا، پی ایچ ایف کے مطابق لیگ میں غیر ملکی کھلاڑی بھی حصہ لیں گے، فیڈریشن کا کہنا ہے کہ رواں سال کوئی غیر ملکی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی۔