• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں برس ملکی سطح پر 20 ہاکی ٹورنامنٹس کرانے کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے رواں سال کیلئے بین الاقوامی اور قومی شیڈول کا اعلان کر دیا، ملکی سطح پر جونیئر ، سنیئر اور خواتین کے20ٹور نامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔ تین ایونٹ کراچی میں ہوں گے۔ جس میں پاکستان کسٹمز کے تحت مئی میں قائد اعظم گولڈ کپ ، اسی ماہ گورنر گولڈ کپ اور جون میں چیف آف نیول اسٹاف ہاکی ٹورنامنٹ شامل ہیں۔ خواتین جونیئر ایشیاءکپ 6 سے 12 اپریل تک جاپان میں کھیلا جائے گا۔ 29ویں سلطان اذلان شاہ کپ 11 سے 18 اپریل تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔ مینز جونیئر ایشیا کپ 4 سے 12 جون جبکہ ایشین مینز ہاکی چیمپئن شپ 17 سے 27 نومبر تک ڈھاکا میں کھیلی جائیں گی۔ چھٹی خواتین قومی جونیئر چیمپئن شپ فروری میں لاہور، پانچویں ٹرے ہاکی چیمپئن شپ راولپنڈی میں فروری، دوسری فائیو اے سائیڈ ہاکی لیگ 10 سے 15 رمضان میں لاہور اور 31ویں قومی خواتین ہاکی چیمپئن شپ اگست اور ستمبر میں لاہور میں کھیلی جائے گی۔ 37ویں جونیئر ہاکی چیمپئن شپ 15 سے 16 ستمبر جبکہ 66ویں سینئر قومی ہاکی چیمپئن شپ 20 سے 30 ستمبر میں کھیلی جائے گی۔ انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ رواں سال جون، جولائی، انٹر ڈسٹرکٹ 2 سے 7 جون، انٹر ریجن 10 سے 14 جون، بین الصوبائی 16 سے 20 جون اور نیشنل سطح کے مقابلے 22 سے 26 جون تک کھیلے جائیں گے۔ چیف آف آرمی اسٹاف ہاکی کپ 25 نومبر سے 4 دسمبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی ٹیمیں 7مختلف بین الاقوامی ایونٹس میں حصہ لیں گی۔ قومی ویمن جونیئر ہاکی ٹیم 6 سے 12 اپریل تک جاپان میں جونیئر ویمن ایشیا ء کپ میں شرکت کرے گی۔ قومی جونیئر ہاکی ٹیم اپریل ،مئی میں تربیتی دورہ کرے گی ۔11 سے 18 اپریل تک قومی ہاکی ٹیم سلطان اذلان شاہ کپ میں شرکت کے لیے ملائیشیا جائے گی۔ جونیئر ٹیم 4 سے 12 جون تک ڈھاکا میں جونیئر ایشیاء کپ میں حصہ لے گی ۔ قومی ہاکی ٹیم سال کا اختتام 17 سے 27 نومبر تک مینز ایشین چمپئنزٹرافی میں شرکت سے کرے گی۔
تازہ ترین