• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر بندرگاہ پر القاسم ایل پی جی گیس ٹر مینل کا افتتاح کردیا گیا

گوادر(اکبر جندانی۔نامہ نگار)گوادر بندرگاہ پر القاسم ایل پی جی گیس ٹر مینل کا افتتاح کر دیا گیا۔ مسقط اومان کے صحار بندرگاہ سے بحری جہاز 3900میٹرک ٹن ایل پی جی گیس لیکر گوادر بند رگاہ پر لنگر انداز۔تفصیلات کے مطابقگوادر بندرگاہ پر القاسم ایل پی جی گیس ٹرمینل کا افتتاح ہوگیا ہے اس موقع پر مسقط اومان سے کے صحار بندرگاہ سے ایک GAS ESCO نامی بحری جہاز 3900میٹرک ٹن ایل پی جی گیس لیکر گوادر بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا ہے۔ ٹرمینل کاافتتاح چائنا کے قونصل جنرل مسٹرلی نے چیئر مین جی پی اے گوادر نصیر کاشانی، ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن (ر) محمد وسیم اور پا کستان نیوی کے کموڈور سید فیصل شاہ کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔ ٹر مینل کے افتتاحی تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے چائنا کے قونصل جنرل مسٹرلی، جی پی اے گوادر کے چیئر مین نصیر کاشانی، چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے چیئر مین باؤژنگ اور القاسم ایل پی جی گیس ٹرمینل کے سی ای او قاسم بشیر نے کہا کہ آج کادن ایک تاریخی دن ہے کیونکہ گوادر بندرگاہ نے ایک اور کامیابی سرکرلی ہے گوادر بندرگاہ پا کستان اور بین الاقوامی تجارت کا حب ہے اور عنقر یب یہاں پر تجارتی سر گرمیاں شروع ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ گیس ٹرمینل کے قیام کے بعد یہاں پر معاشی سر گرمیوں کو فروغ ملے گا اور علاقے میں روزگار کے وسیع مواقع پید اہونگے جبکہ گوادر میں بین الاقوامی ایئر پورٹ اور پا ور پلانٹ کے منصوبے بھی اہمیت کے حامل ہیں یہ منصوبے نہ صرف گوادر کی اہمیت کو اجاگر کرینگے بلکہ اس روزگار کے نئے در کھلے گے جس کا براہ راست فائدہ یہاں کے مقامی لوگوں کو ملے گا۔تقر یب میں کموڈور سید فیصل شاہ، ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن (ر) محمد وسیم،سابقہ ضلع ناظم بابو گلاب، کموڈور اکبر نقی اور کاروباری شخصیات سمیت دیگر بھی شر یک تھے۔

تازہ ترین