• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت،خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10روز کی توسیع

اسکھر (بیورو رپورٹ) احتساب عدالت سکھر نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10روز کی توسیع دیدی۔ عدالت نے خورشید شاہ کو دوبارہ 17جنوری کو پیش کرنے کا حکم دیا، نیب کی جانب سے ریفرنس میں نامزد خورشید شاہ، انکے صاحبزادے رکن صوبائی اسمبلی سید فرخ شاہ، بھتیجے و داماد صوبائی وزیر سید اویس قادر شاہ سمیت 4افراد کو ریفرنس کی تفصیلات فراہم کی گئیں، عدالت نے اگلی سماعت پر نیب کو ریفرنس میں نامزد دیگر 14افراد کو بھی تفصیلات فراہم کرنے کے احکامات دیئے۔
تازہ ترین