• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے عراق میں اپنی فوج پر حملوں کی تصدیق کردی

امریکا نے عراق میں اپنی فوج پر حملوں کی تصدیق کردی، اسپیکر ایوان نمائندگان نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ امریکی فوج پر حملوں کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

نینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ امریکا اپنے فوجیوں کی حفاظت یقینی بنائے گا، ایران سے کہا جائے تشدد روکے۔

ایران کا عراق میں 2 امریکی فوجی اڈوں پر حملہ


نینسی پلوسی نے دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی تازہ صورتحال پر کہا کہ امریکا اور دنیا ایک اور جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ سے غیرضروری اشتعال انگیزی ختم کرنے کا بھی کہا۔

دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے دنیا بھر میں امریکی مشنز کے نام ہنگامی پیغام بھیجا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکی سفارتکار اجازت کے بغیر ایرانی اپوزیشن گروہوں سے نہ ملیں، ایرانی اپوزیشن سے ملاقات کشیدگی میں اضافےکا باعث بن سکتی ہے۔

تازہ ترین