• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے جنوبی مغربی علاقے بشیر میں جوہری توانائی کے پاور پلانٹ کے قریب 4 اعشاریہ 9 شدت کا زلزلہ آیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 3بج کر 19 منٹ پر آیا، اس کی شدت 4 اعشاریہ 9 اور زیرِ زمین گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

امریکی جیولوجیل سروے کے مطابق زلزلےکے جھٹکے بوشہر جوہری پلانٹ سے50 کلومیٹر سے کم فاصلے میں محسوس کئے گئے۔

زلزلے کا مرکز بورزجان شہر سے 17 کلومیٹر جنوب مشرق تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کی گہرائی اور مرکز کے لحاظ سے یہ ایک قدرتی عمل ہے اس کے پیچھے کوئی غیر فطری عنصر موجود نہیں ہے۔

یاد رہے کہ آج ہی ایران نے عراق میں امریکی اڈوں پر حملے کیے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق امریکی فضائی اڈوں پر حملے میں 80 افراد ہلاک ہوئے۔

یہ بھی دیکھئے :یوکرین طیارہ حادثے میں تمام 176 افراد ہلاک


بعد ازاں آج صبح ہی یوکرین کا بوئنگ 737 طیارہ تہران کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

تازہ ترین