• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف کی سزا کیخلاف درخواست پر سماعت کل ہوگی

سابق صدر پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کی سزا کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، 3رکنی فل بنچ کل درخواست پر سماعت کرے گا۔

سابق صدر پرویز مشرف نے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائرکی ہے جس میں نشاندہی کی گئی ہےکہ خصوصی عدالت کی تشکیل کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست زیر ِسماعت ہے۔

پرویز مشرف کی جانب سے 85 صفحات پر مشتمل درخواست میں عدالتی فیصلے کے پیرا گراف 66 پر بھی اعتراض اٹھایا گیا اور مؤقف اختیار کیا گیا کہ خصوصی عدالت نے عجلت میں فیصلہ سنایا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق صدر کو دفاع کا موقع نہیں دیا گیا، جبکہ خصوصی عدالت کے رکن جسٹس نذر اکبر نے اختلافی فیصلے میں لکھا کہ 2007ءمیں آئین کی معطلی غداری کے زمرے میں نہیں آتی تھی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ خصوصی عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد روکا جائے، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ 9جنوری کو درخواست پر سماعت کرے گا۔

تازہ ترین