س۔ سر، میرا نام جنید ہے، اور میں اس وقت تعلیم مکمل کر لینے کے بعد جاب کر رہا ہوں۔ میں نے لائبریری اور انفارمیشن سائنس کے ساتھ ساتھ اردو لٹریچر میں بھی ماسٹرز کیا ہے۔ اب میں ایم فل کرنا چاہتا ہوں ۔ ایم فل میں میری زیادہ دلچسپی اردو لٹریچر میں ہے۔سر آپ کی رہنمائی چاہئے کہ میرے لئے اردو لیٹریچر ہی ٹھیک رہے گا یا پھر لائبریری سائنسز کا انتخاب کروں؟ (جنید۔لاہور)
ج۔جناب جنید صاحب، میرے خیال میں ڈبل ماسٹر کرنے کے بعد ایم فل میںا سپیشلائزیشن کے انتخاب کے لئےپہلے آپ کو لائبریری سائنس اور اردو لٹریچر دونوں کے بارے میں ریسرچ کرنی چاہئے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ کی دلچسپی اردو لٹریچر میں ہے تو اس طرح آپ اس انتخاب سے ایم فل میں اچھا پرفارم کر سکتے ہیں۔ میرے خیال میں آپ کو لائبریری سائنسز کے انتخاب کا مشورہ غلط ہوگا اور آپ اس کے ساتھ انصاف کر سکیں گے یا نہیں اس لئے میں یہ فیصلہ آپ پر چھوڑتا ہوں کہ آپ اپنی ریسرچ مکمل کرنے کے بعد دونوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کر لیں۔
س۔ سر،اس وقت میں بی ایس فزکس کر رہا ہوں۔اس سے قبل میں میٹرک فرسٹ ڈویژن کے ساتھ اور ایف ایس سی سیکنڈ ڈویژن کے ساتھ پاس کر چکا ہوں ۔سر، اب میں فزکس میں ہی ایم فل اور پی ایچ ڈی کرنا چاہتا ہوں۔ میرا بیچلرز کا ابھی تک کا سی جی پی اے 3.19 ہے۔ آپ کی خیال میںمستقبل میں میرے لئے گورنمنٹ سیکٹر میں ملازمت کے مواقع میسر ہوں گے؟ (فرخ حبیب۔اسلام آباد)
ج۔ڈیئرفرخ صاحب، مستقبل اورکیرئیر کے لحاظ سے فزکس اور میتھمیٹکس دو ابھرتے ہوئے مضامین ہیں۔ چونکہ فزکس ایک بہت وسیع اور بڑامضمون ہے تاہم ماسٹرز اور پی ایچ ڈی میں مخصوص تحقیق کے لئے ٹاپک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ آپ کےلئے گورنمنٹ سیکٹر میں اس شعبے کے حوالے سے ملازمت کے مواقع اسی صورت میں میسر ہو سکیں گے کہ آپ اپنے آپ کو ایک آئیڈیل امیدوار ثابت کریں۔
س۔محترم عابدی صاحب، کچھ ماہ قبل میں نے الیکٹریکل انجینئرنگ پاس کرنے کے بعد جاب تلاش کی لیکن ابھی تک کامیاب نہیں ہو سکا۔سوچ رہا ہوں کہ ایم بی اے کر لوں، لیکن والدین کی طرف سے دباوَ ہے کہ میں ایم ایس (الیکٹریکل انجینئرنگ) کروں۔ اس بارے میں آپ کی مدد درکار ہے برائے مہربانی رہنمائی کیجئے،کیا اب میں ایم ایس کروں یا ایم بی اے، کیونکہ اس سلسلے میں میں کنفیوژ ہو رہا ہوں۔ (افنان سعود۔نارووال)
ج۔ افنان صاحب، میں آپ کو سب سے پہلے تو یہ مشورہ دوں گا کہ ابھی کچھ وقت آپ آگے پڑھنے کے بارے میں نہ سوچیں۔ ابھی نہ تو آپ کو ایم ایس کرنا چاہئے اور نہ ہی ایم بی اے۔ آپ اپنی متعلقہ فیلڈ کے مطابق ملازمت کی تلاش میں رہیں اور کسی بھی کمپنی میں بلامعاوضہ انٹرنشپ کریں۔ اس سے آپ کو پیشہ ورانہ افراد کے ساتھ ٹیکنیکل اور مینجمنٹ دونوں فیلڈ میں کام کرنے کا موقع ملے گا جس سے آپ کم از کم کچھ تجربہ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد آپ یہ فیصلہ کریں کہ آپ کو ٹیکنیکل فیلڈ میں جانا ہے یا مینجمنٹ میں۔
س۔ سر، میری تعلیم میٹرک میں93% نمبرز اور ایف ایس سی میں میرے 64%نمبر ہیں۔فزکس اور کیمسٹری مجھے بہت مشکل لگتی ہے، اس لئے ان میں میری دلچسپی بہت کم ہے ۔ مجھے آپ سے رہنمائی چاہئے کہ بیچلرز میں میرے لئے بہتر ڈگری کون سی ہوگی؟ (ثوبیہ عباس۔صادق آباد)
ج۔ محترمہ ثوبیہ صاحبہ، میرے خیال میں کسی بھی اچھی ڈگری کے لئے فزکس، کیمسٹری اور بائیولوجی جیسے مضامین کا مجموعہ آئیڈیل سمجھا جاتا ہے۔ اس مجموعے کو دیکھتے ہوئے آپ بی ایس سی بائیومیڈیکل سائنسز،مائیکرو بائیالوجی اینڈ امیو نا لو جی،بائیو انفارمیٹکس یا بائیو کیمسٹری جیسی ا سپیشلا ئز یشن میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکتی ہیں، ان ڈگریوں کے حامل افراد کے لئے مستقبل میں یقینا بہترین کیرئیر کے مواقع میسر ہوتے ہیں۔