لاہور(اے پی پی )لاہور ہائیکورٹ کا فل بینچ سابق صدر مملکت جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی سزا پر عملدرآمد روکنے کیلئے متفرق درخواست پر آج بروز جمعرات سماعت کریگا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ فیصلہ عجلت میں سنایا گیا، پیرا 66؍ اسلامی اقدار اور قانون کے منافی ہے۔ جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ کیس کی سماعت کریگا۔ درخواست گزارسابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔