• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیول چیف کا کراچی میں چینی بحری جہاز کا دورہ


چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مشق سی گارڈینز 2020 کے دوران کراچی میں چینی بحری جہاز کادورہ کیا ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چینی بحری جہاز ین چواں آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

سربراہ پاک بحریہ نے چینی بحریہ کی جنوبی تھیٹر کمانڈ کے ڈپٹی کمانڈر وائس ایڈمرل ڈانگ ژن سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل ڈانگ ژن نے چیف آف دی نیول اسٹاف کی چینی بحریہ کے جہاز پر آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

نیول چیف نے کہا کہ مشق سی گارڈینز 2020 دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات اور باہمی اعتماد کی مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ مشق کا انعقاد خطے کے امن و استحکام کے لئے دونوں ممالک کے عزم کو مزید مضبوط بنائے گا ۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چینی بحریہ کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قابلیت کو سراہا ۔

پاکستان اور چین کی بحری افواج کے مابین منعقد ہونے والی حالیہ مشق سی گارڈینز 2020 اس سلسلے کی چھٹی کڑی ہے۔

تازہ ترین