• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ: انڈیکس میں نئے سال کا ریکارڈ اضافہ

اسٹاک مارکیٹ: انڈیکس میں نئے سال کا ریکارڈ اضافہ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ صورتحال پر بیان کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں بہتری نظر آرہی ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ہنڈریڈ انڈیکس میں بھی نئے سال کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

پاکستانی شیئرز بازار کے بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس نے آج کاروبار کا اختتام 1165 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 523 پوائنٹس پر کیا۔

ہنڈریڈ انڈیکس کا 22 مئی کے بعد ایک دن میں یہ ریکارڈ اضافہ ہے، جبکہ 28 اگست 2018 کے بعد کاروبارکے اختتام پرہنڈریڈ انڈیکس کی بلند ترین سطح ہے۔

شیئرز بازارمیں آج 36 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 13 ارب روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن بھی 173 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 994 ارب روپے ہوگئی ہے۔

تازہ ترین