• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیران و معاونین کی تقرری کیخلاف سماعت ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ کے مشیران اور معاون خصوصی کی تقرری کے خلاف درخواست گزارکو مرتضیٰ وہاب سمیت دیگر کے خلاف سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے حکم ناموں کی نقول کیس کا حصہ بنانے کا حکم دیدیا، درخواست گزار نے عدالت کو بتایاکہ حکومت سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب کے علاوہ اور بھی لوگ ہیں، سندھ کے مشیر اور معاون خصوصی منتخب نمائندوں کے اختیارات استعمال کر رہے ہیں، مشیران اور معاونین خصوصی وزراء کا پورٹ فولیو اور مراعات لے رہے ہیں، لہذا عدالت عالیہ سے استدعاہےکہ ان مشیران اورخصوصی معاونین کی تقرری کے نوٹفکیشن عدالت میں پیش کئے جائیں، مشیر مرتضی ٰوہاب کو عدالت کے حکم پر پہلے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔
تازہ ترین