• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے خلاف ویڈیو ہے تو ایوان میں لائیں، رانا ثناء

رانا ثناء اللّٰہ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے


سابق وزیرِ قانون پنجاب اور مسلم لیگ نون کے رکنِ قومی اسمبلی رانا ثناء اللّٰہ کہتے ہیں کہ میرے خلاف اگر ویڈیو ہے تو ایوان میں لے آئیں۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ تفتیشی افسر نے مجھ سے کوئی بات ہی نہیں کی، اگر تفتیشی افسر کی مجھ سے بات چیت کی کوئی ویڈیو ہے تو وہی دکھا دیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے 6 ماہ جیل میں رکھا گیا، اگر کوئی گروہ تھا تواس کے لوگ کہاں ہیں؟ اللّٰہ کے کلام کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ میں ایک لفظ بھی غلط کہوں تو خدا کا قہر مجھ پر نازل ہو۔

رانا ثنا اللّٰہ نے ایوان کو بتایا کہ یکم جولائی کو میں پارٹی میٹنگ میں لاہور جا رہا تھا جب مجھے گرفتار کیا گیا، یہ وہ کیس ہے جس میں کوئی انکوائری اور تفتیش نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیئے: جھوٹے مقدمے پر حکومت ننگی ہو رہی ہے، رانا ثناء اللّٰہ

مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ میرے خلاف 15 کلو گرام ہیروئن انہوں نے اپنے گودام سے ڈالی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت میرے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنائے، آج میرا ٹرائل ہو رہا ہے تو کل کسی اور کے خلاف بھی ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین