نوشہرہ(نمائندہ جنگ‘ایجنسیاں )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان جس دسمبر کی بات کررہے تھے وہ گزر گیا،اب کبھی نہیں آئے گا‘عمران خان میں سیاسی چالاکیاں نہیں ہیں‘ وہ سیدھا آدمی ہے اورسیدھی بات کرتاہے ‘میں خود بھی احتساب آرڈیننس کا مخالف ہوں لیکن عمران خان کے رویے اور نظریے پر مجھے یقین ہے کہ اس میں بھی اللہ تعالی برکت ڈالیں گےاورچور، ڈاکو ،لٹیرے جیل میں ہوں گے‘ ساری دنیا کو یقین ہے کہ عمران خان ایک دیانت دار شخص ہے‘ میں نے قوم کو بتایا تھا کہ پرویز خٹک کے پاس تعویز ہے یہ اپوزیشن کے پاس جائے گا اور اس کو ریڈی میڈ اپوزیشن ملے گی اپوزیشن تیار بیٹھی ہوگی اور اپوزیشن کہہ رہی ہو گی کہ کنے کنے جانا بلو دے گھر۔ نوشہرہ میں ڈرائی پورٹ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ دعویٰ کرتے ہیں کہ اب پرویز خٹک کو ریڈی میڈ اپوزیشن ملے گی۔