• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ مسجد میں دھماکے کی مذمت کرتے ہیں،ساجدمیر

لاہور(وقائع نگار خصوصی)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ ساجد میر نے کوئٹہ کی مسجد میں ہونے والے بم دھماکہ کی مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے شہید ہونے والے افراد کے لواحقین اور سوگواران سے دلی ہمدردی اور گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔علامہ ساجد میر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی لہر ایسے وقت میں شروع ہو ئی ہے جب کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں پر ظلم وستم عروج پر ہے اورایران امریکہ کے مابین کشیدگی کی فضا ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کو عالمی تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین