• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصاف کیلئے وسائل بروئےکارلارہےہ یں،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور کی مقامی یونیورسٹی کے شعبہ قانون کے طلبہ و طالبات نے عدالت عالیہ لاہور کا دورہ کیا ،سٹوڈنٹس نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ کے ساتھ خصوصی ملاقات بھی ،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے طلبہ وفد کو چیف کورٹ کا دورہ کروایا اور مقدمات کی کارروائی کے حوالے سے بریف کیا. فاضل چیف جسٹس نے طلباء و طالبات کو لاہور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس صاحبان کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا. چیف جسٹس مامون رشید شیخ نےکہا کہ وکالت کا شعبہ ایک مقدس پروفیشن ہے. وکلاء اپنی مثبت معاونت سے انصاف کے متلاشی سائلین کو بہترین انصاف کی فراہمی میں کردار ادا کرتے ہیں. بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور مصورِ پاکستان علامہ محمد اقبال نے بھی اس مقدس پیشہ کا اپنایا فاضل چیف جسٹس نے مزید کہا کہ پاکستان کی نامور شخصیات عدالت عالیہ لاہور کے چیف جسٹس کے منصب پر فائز رہیں اور میرےلئے قابل فخر ہے کہ پاکستان کے ایک عظیم ادارے کا سربراہ بنا ہوں. ہمارا بنیادی مقصد عام سائلین کو فوری اور معیاری انصاف کی فراہمی ہے، جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ طلبہ و طالبات نے چیف جسٹس مامون رشید شیخ سے مختلف سوالات بھی کئے. اس موقع پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبدالستار بھی موجود تھے ۔
تازہ ترین