• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہر اور تھل ایکسپریس کا ملتان سےراولپنڈی تک کا سفر17گھنٹے میں

ملتان(سٹاف رپورٹر)ٹریک اپ گریڈ نہ ہونے سےمہر ایکسپریس اور تھل ایکسپریسملتان سےراولپنڈی تک کا سفر17گھنٹے میں جب کہ نجی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی بسیں یہ ہی سفر ساڑھے6گھنٹے سے ساڑھے 7گھنٹے میں طے کر رہی ہیں،ریلوے، ذرائع کے مطابق مسافرٹرینوں کے طویل اورتھکادینے والے سفر کے باعث مسافروں کی بڑی تعداد مہراورتھل ایکسپریس کے بجائے بذریعہ سٹرک سفر کرنے کو ترجیح دیتی ہے، تھل اور مہر ایکسپریس کوملتان براستہ شیرشاہ، مظفرگڑھ، کوٹ ادو،لیہ بھکر،کنڈیاں ،میانوالی کے راستہ راولپنڈی جانے کیلئے چل رہی ہے،ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگراس روٹ پرٹرین کی سوکلومیٹرفی گھنٹہ رفتارمقررکی جائے تو7گھنٹے سے کم وقت میں ملتان سے مسافربذریعہ ٹرین راولپنڈی پہنچ سکتے ہیں کم وقت اورروڈٹرانسپورٹ کی نسبتی کم کرایہ محفوظ اورآرام دہ سفرہونے کی وجہ سے پاکستان ریلوے کواس روٹ پرغیرمعمولی مسافرمل سکتے ہیں ۔
تازہ ترین