ملتان(سٹاف رپورٹر) ریلوے ملتان شعبہ سول انجینئرنگ کی طرف سے کینٹ سٹیشن اور شیرشاہ کے درمیان ایک کلومیٹرکے ریلوے ٹریک کے سلیپرزتبدیلی کاکام آج سے دوبارہ شروع ہوگا، بتایاگیا ہے کہ ڈی ایس ریلوے کی انسپکشن کی وجہ سے سلیپرزتبدیل کاکام عارضی طورپرروک دیا گیا تھا جوآج سے دوبارہ شروع کردیاجائے گا،واضح رہے کہ مذکورہ ایک کلومیٹرمیں ریلوے ٹریک کے لکڑی کے بوسیدہ سلیپرزتبدیل کرکنکریٹ کے نئے سلیپرز بچھائے جاہیں گے،جس کے بعدیہاں 100کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹرین چلائی جاسکے گی۔