• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سال گرہ منائی گئی

رپوٹ :خواجہ معین الدین ، لندن

پیپلز پارٹی برطانیہ کے زیر اہتمام لندن میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 92ویں سالگرہ منائی گئی، جس میں پاکستان سے آئےہوئے سندھ کی کچی آبادی کے وزیر اور پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے صدر غلام مرتضی بلوچ مہمان خصوصی تھے ۔

تقریب سے غلام مرتضی بلوچ پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری، فیڈرل کونسل پیپلز پارٹی برطانیہ کے چیئرمین میاں افضل خالد، پیپلز پارٹی برطانیہ کے نائب صدر ظاہرحسین ڈار، پیپلز پارٹی گریٹ لندن کے صدر میاں، سلیم جنرل سیکرٹری راجہ افتخار پیپلز ،لائرز فورم برطانیہ کے صدر عارف مغل ،پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری سمعیہ علی اور پیپلز پارٹی گریٹر لندن شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری بیر سٹر امبر حسن، پیپلز لیبر بیورو برطانیہ کے چیئرمین حفیظ بلوچ اور پیپلز یوتھ برطانیہ کے سینیر نائب صدر وحید اقبال اور پیپلز پارٹی گریٹر لندن کے نائب صدر اسد نواز اور جبار بٹ اور پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینر رہنما خواجہ معین الدین ۔سید ڈاکٹر پرویز فصیح شاہ ایڈوکیٹ ۔

ملک عمران میاں شاہد گوگی ،کامریڈ شفیع چوہدری نثاراورسعید محموداور دیگر نے خطاب کیا۔مقررین نے شہید بھٹوکی زندگی پر روشنی ڈالی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔بعد میں رہنماوں اور کارکنوں نے مہمان خصوصی کے ہمراہ سال گرہ کا کیک کاٹا۔تقریب کی نظامت کے فرائض نوجوان مقرر یونس آفریدی نے ادا کیے۔ اس موقعے پرکثیر تعداد میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے شرکت کی۔

تازہ ترین