• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ اب ہر 2 ماہ بعد ہوں گے، مصباح

قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ اب ہر 2 ماہ بعد ہوں گے، مصباح


پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ اب 4 ماہ کے بجائے ہر 2 ماہ بعد ہوں گےتاکہ فٹنس کا معیار بہتر کیا جاسکے۔

پاکستانی ٹیم کے کوچ مصباح الحق قومی کرکٹرز کی فٹنس کے حوالے سے کافی فوکس ہیں ،اُن کا کہنا ہے کہ پہلے فٹنس کا معیار کھلاڑیوں کی اسٹرینتھ دیکھ کر کیا جاتا تھا لیکن اس بار دنیائے کرکٹ کی چار بہترین ٹیموں کی فٹنس کے معیار کو پیش نظر رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ دستیاب کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ

حالیہ نتائج میں چند کرکٹرز فٹنس ٹیسٹ کا مطلوبہ معیار حاصل نہیں کرسکے، تاہم موجودہ معیار حاصل نہ کرنے والے کھلاڑیوں کی فٹنس گذشتہ معیار سے بہتر ہے۔

مصباح نے مزید کہا کہ چار روزہ کرکٹ میں کھیل سے دلچسپی ختم ہونے کا امکان ہے، کھلاڑ ی بھی تکھاوٹ کا شکار ہوسکتے ہیں، وہ ٹیسٹ کرکٹ کو پانچ روز تک برقرار رکھنے کے حامی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیزن سردیوں میں ہوتا ہے، یہاں بارش یا دھند کے باعث میچ پانچ روز تک بھی ختم کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔

تازہ ترین