• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوشش ہے ہر شخص کو آئین کے مطابق انصاف ملے، چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ انصاف فراہم کرنا عدلیہ کا فریضہ ہے، میری کوشش ہے کہ ہر شخص کو آئین کے مطابق انصاف فراہم کیا جا سکے۔

 حیدر آباد میں ڈسٹرکٹ بار کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ یقین دلاتا ہوں عدلیہ انصاف فراہم کرنے کے لئے خدمات انجام دے رہی ہے۔

چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ قانون میں ہر شہری کی تعلیم، صحت اور دیگر ضروریات کا تحفظ ہے، لوگ قانون کا فائدہ نہیں اٹھا پارہے، جس کا معاشرے پر اثر ہورہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر کوئی عدالت میں انصاف کیلئے آتا ہے، قانون کہتا ہے لوگ انصاف لیکر خوش ہوکر عدالتوں سے جائیں، ملک کی عدالتیں کا کام ہے کہ عوام کو سہولیات کے لیے ان کا ساتھ دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان افرادی قوت اور وسائل سے مالا مال ہے، افرادی قوت اور وسائل کے استعمال سے خطے کا خوشحال ترین ملک بن سکتا ہے۔

تازہ ترین