کوئٹہ ( نسیم حمید یوسف زئی ) کوئٹہ اور کچلا ک میں آٹھ ماہ کے دوران تین مساجد میں بم دھماکوں اور خود کش حملے میں دو خطیب اور ایک پیش امام سمیت 22نمازی شہیدجبکہ 73زخمی ہو ئے، واقعات کچلاک، پشتون آباد اور چالو بائوڑی کی مساجد میں پیش آئے۔ رپورٹ کے مطابق 24مئی رمضان المبارک کو جمعہ کے خطبے کے دوران پشتون آباد میں رحمانیہ مسجد میں بم دھماکے میں خطیب مولوی عطاءالرحمٰن سمیت3نمازی شہیدجبکہ مولوی عبدالرحمٰن، چاربچوں سمیت28نمازی زخمی ہوئے تھے،واقعہ کے تین ماہ بعد 16اگست کو کچلاک کے علاقے کلی قاسم میں الحاج محمد عالم محمد حسنی خیر المدارس مسجد میں بھی جمعہ کے خطبے کے دوران بم دھماکے کے نتیجے میں مدرسے کے خطیب حافظ احمد اللہ سمیت چار نمازی شہید جبکہ 23زخمی ہو ئے تھے ٹھیک آٹھ ماہ بعد 10جنوری2020کوسیٹلائٹ ٹائون میں مغرب کی نماز کے دوران خود کش حملے میں پیش امام، ڈی ایس پی سمیت15نماز ی شہید ہوئے۔