لاہور(خصوصی رپورٹر،نمائندہ جنگ) دختر رسولؐ خاتون ِ جنت حضرت بی بی فاطمۃالزہراؓ کا یوم ولادت ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا۔اس سلسلہ میں سبزہ زار کے علاقہ میں ایک بڑی محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں سینئر قانون دان ناصر احمد اعوان مہمان خصوصی تھے ۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا مرتضیٰ حسین گھلونے کہا کہ اللہ تعالی نے حضرت بی بی فاطمہ ؑ کو کائنات کی عورتوں کیلئے نمونہ عمل بنا کر بھیجا. منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر فرح ناز نے خاتون جنت سیدہ فاطمۃ الزہراہ ؓ کے یوم ولادت پر شعبہ خواتین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام نے بیٹی کو عزت اور عظمت کی مسند پر بٹھا دیا، مزید براںخواتین کی بھی ایک محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں متروکہ وقف املاک بور ڈکی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر لیگل سیدہ سمیر ا رضوی ، بیگم ہما عامر مہمان خصوصی تھیں۔اپنے خطاب میں سیدہ سمیرا رضوی نے کہا کہ حضرت بی بی فا طمہؓکی حیات مبارکہ اور کردار کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے ۔ بیگم ہما عامر نے کہا ہے کہ سیدہ خاتون جنت کی زندگی آج کی کی عورت کیلئے راہ نجات ہے۔ ، آ ج کے دن کی مناسبت سے ملک بھر کی مختلف مساجد و امام بارگاہوں اور مذہبی مقامات پر محفل ِ میلاد اور ذکر اذکار کا انعقاد کیا گیا، لنگر و نیاز تقسیم کی گئیں ۔