کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سنیٹرسراج الحق نے سول اسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر جاکر سیٹلائٹ ٹاؤن دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ، جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمٰن بلوچ ، الخدمت فاؤنڈیشن ضلع کوئٹہ کے صدر ڈاکٹر نعمت اللہ بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر سنیٹرسراج الحق نے زخمیوں کے پاس فردًا فردًا جاکر ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ہے اور زخمیوں کو ہرقسم کے تعاون کا یقین دلایا انہوں نے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا بھی اظہار کیا اور زور دیا کہ حکومت زخمیوں کو علاج معلاجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرے ۔