کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے جمعیت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد اور جماعت اسلامی کوئٹہ کے رکن ڈاکٹر محمد ابراہیم کے والد حاجی حبیب اللہ کی ان کے گھر جاکر عیادت کی اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ، جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمٰن بلوچ و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے حافظ حسین احمد اور حاجی حبیب اللہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی انہوں نے حافظ حسین احمد سے ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا ۔