گجرات(نمائندہ جنگ)گجرات میں ہوٹل کے دو ملازم پراسرار طور پر جاں بحق ہو گئے۔شوکت اور مبشر کام ختم کرکے کمرے میں جاکر سوگئے،صبح مردہ پائے گئے،ہوٹل مالک،دیگرملازم گرفتار،تھانہ اے ڈویژن گجرات کے علاقہ جی ٹی ایس چوک میں واقع ہوٹل کے دو ویٹر 22سالہ شوکت حنیف سکنہ نواں لوک اور 18سالہ مبشر سکنہ لالہ پنڈی پھالیہ رات ڈیڑھ بجے کام ختم کر کے کمرے میں جا کر سو گئے،دونوں ملازمین صبح نہ اٹھے تو ان کو جگانے کے لئے دوسرے ملازمین نے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا دروازہ نہ کھلنے پر توڑا گیا تو دونوں ملازمین کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے۔