اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف اور استعماری قوتوں کی غلامی چھوڑ دے،وزیراعظم کا قبر میں سکون کا بیان واعظ نہیں بے بسی کا اظہار ہے،وزیر اعظم چاہے نہ چاہے اسلام آباد سے روزانہ این آر او جاری ہورہے ہیں، حکمران پارٹیاں اللہ اور عوام کو نہیں پنڈی کو طاقت کاسرچشمہ سمجھتی ہیں،موجودہ حکومت کی یہی پالیسیاں رہیں تو کل کو بھارتی آرمی چیف مظفر آباد کی بجائے اسلام آباد پر قبضہ کی دھمکی بھی دے سکتاہے ۔ وزیراعظم کا قبر میں سکون کا بیان واعظ نہیں اپنی بے بسی کا اظہار ہے ۔ وزیراعظم قوم کو مایوس کر رہے ہیں اور کہنا چاہتے ہیں کہ ہمارے ہوتے ہوئے کسی سکون اور آرام کی امیدنہ رکھنا۔ملک پراصل حکومت نیپرا،اوگرا او رپیمرا کی ہے ۔