• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

گجرات، شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی ، ماں اور5بچے جھلس کر جاں بحق

گجرات، شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی ، ماں اور5بچے جھلس کر جاں بحق 


بھمبر (نامہ نگار،جنگ نیوز ) گجرات کے علاقے کوٹلہ میں تھانہ ککرالی کے نوحی گاوں گوچھ میں گزشتہ رات پرسرار طور پر لگنے والی آگ نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے ایک ہی خاندان کے ماں تین بیٹیوں اور دو بیٹوں سمیت چھ افراد جاں بحق،حادثہ گجرات کے نواحی گاؤں گوچھ میں پیش آیا، آگ اتنی شدید اور اچانک تھی کہ اہلخانہ کو بچاؤ کا موقع نہ مل سکا علاقہ کی فضا سوگوار واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی مرحو مین کی میتوں کو تحصیل ہیڈ کورٹر ہسپتال کھاریاں پہنچا دیا گیا،زدائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ تھانہ ککرالی میں واقع کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

تازہ ترین