قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے بالائی علاقوں کانی گرم، بدر، جالندھر، مکین اور شاوال میں پچھلے 24 گھنٹوں سے جاری برف باری کے نتیجے میں سڑکیں بند ہوگئیں اور مسافر شدید برف باری میں پیدل جانے پر مجبور ہوگئے ۔
شدید برف باری کی وجہ سے پورا علاقہ سخت سردی کی لپیٹ میں ہے، بالائی علاقوں پیر غر اور بددر میں دو فٹ تک جبکہ کانی گرم ،جالندھر اور دیگر علاقوں میں ڈیڑھ فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔
برف باری کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، دوسری جانب ملک کے دیگر شہروں سے آنے والے سیاح برفباری کی ویڈیو بنا کر اس سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔