• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’گائے کو چھونے سے منفی سوچ دور ہوتی ہے‘، بھارتی وزیر

نو منتخب بھارتی وزیر نے منفی سوچ دور بھگانے اور پیار محبت کا احساس جگانے کے لیے عجیب منطق پیش کر دی ۔

یہ بھی پڑھیے: تیسری جنگ عظیم کا آغاز گائے کی وجہ سے ہوگا، بھارتی ہندوگرو کا دعویٰ

سیاسی جماعت کانگریس سے تعلق رکھنے والی بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی نو منتخب وزیریشو متی ٹھاکر کا کہنا ہے کہ’ گائے سب جانوروں میں مقدس ہے، جسے چھونے سے محبت کا احساس جاگتا ہے جبکہ منفی سوچ کا خاتمہ ہوتا ہے ۔‘

بھارتی رہنما کے اس بیان کے بعد ایک اور سیاستدان نے ان کے اس بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ’ گائے سمیت سب ہی جانوروں  کو چھونے سے انہیں اچھا محسوس ہوتا ہےاور یہ ان کی ثقافت کا حصہ ہے۔‘

دونو ں سیاست دانوں کو عوام کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ بھارتی کانگریس جماعت کی سیاست دان یشومتی اس قسم کے بیانات دینے کے لیے مشہور ہیں ، اس بیان سے پہلے انہوں نے ایک انتخابی مہم کے دوران اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’ ہمیں جیت کر حکومت میں آنا ہے، مگر ہماری جیبیں خالی ہیں۔‘ 

اس سے قبل ایک بھارتی افسر نے انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ گائے کا گوبر انہیں ایٹمی حملے کے بعد جوہری تابکاری کے اثرات سے محفوظ رکھے گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ کھائی کھودیے، اس کے اوپر لکڑی کی بَلیاں رکھیے، پتے رکھیے اور اس کے اوپر گائے کے گوبر کی ڈیڑھ فٹ تک کی تہہ لگا دیں تو بھارت جوہری تابکاری سے بچ جائے گا، ناسا نے اس کی تصدیق بھی کر دی ہے۔

بھارتی سول ڈیفنس کے افسر کا ایک ٹی وی شو میں دیے گیے اس بیان کا سوشل میڈیا پر خوب مذاق بنا تھا۔

تازہ ترین