آپ آف لائن ہیں
ہفتہ3؍شعبان المعظم 1441ھ28 ؍مارچ 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پاکستان میں نئے سال کی پہلی فلم ’زندگی تماشا‘ کا میوزک کنسرٹ

پاکستان میں نئے سال کی پہلی فلم ’زندگی تماشا‘ کا میوزک کنسرٹ
فلم ’زندگی تماشا‘ کے ڈائریکٹر سرمد کھوسٹ اظہار خیال کرتے ہوئے۔

پاکستانی فلمی صنعت کی سال رواں میں پہلی فلم ’زندگی تماشا‘ کی تشہیری مہم کے سلسلے میں لاہور کے معروف شاپنگ مال میں خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں فلم کے ڈائریکٹر سرمد کھوسٹ، لیڈ فنکار عارف حسن، علی قریشی، رائٹر نرمل بانو، آئی ایم جی سی سے شیخ عابد رشیداور سنی پیکس کی ٹیم نے بھی شرکت کی۔

ڈائریکٹر سرمد کھوسٹ کی ڈائریکشن میں بنی فکرانگیز فلم ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے 24 جنوری کو ملک بھر میں ریلیز ہوگی۔

پاکستان میں نئے سال کی پہلی فلم ’زندگی تماشا‘ کا میوزک کنسرٹ
میوزک بینڈ ساکن نے فلم میں شامل اپنا مشہور زمانہ عارفانہ کلام پیش کیا۔

پروگرام کی میزبان کنول کھوسٹ نے ’زندگی تماشا‘ کے موضوع اور پروڈکشن کے حوالے سے فنکاروں اور ڈائریکٹر سے گفتگو کی۔

سرمد کھوسٹ نے شائقین سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’زندگی تماشا‘ ایک فکر انگیز موضوع کا احاطہ کرتی ہے، جس میں رائٹر اور ڈائریکٹر سمیت تمام فنکاروں نے خلوص نیت، انتہائی محنت اور دل سے کام کیا ہے۔

فلم اندرون لاہور کی کہانی کے ذریعے پاکستانی معاشرے کے مجموعی حالات اور تضادات کی عکاسی کرتی ہے، جس میں شائقین کی تفریح کے لیے دلچسپ کہانی کے ساتھ سنجیدہ پیغام بھی موجود ہے۔

اس موقع پر میوزک بینڈ ساکن نے فلم میں موجود اپنا مشہور زمانہ عارفانہ کلام پیش کرکے حاضرین کی داد سمیٹی۔

پروگرام میں شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے فلم کے ٹریلرز، گیتوں سمیت دیگر ویڈیوز کو بھرپور پذیرائی بخشی۔

’زندگی تماشا‘ جمعہ 24 جنوری کو ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے ملک بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید