• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بیرونی عناصر قبائلی اضلاع میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں، وزیراعظم

بیرونی عناصر قبائلی اضلاع میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں، وزیراعظم


اسلام آباد (ایجنسیاں)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ بعض بیرونی عناصر انضمام شدہ قبائلی اضلاع میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں‘ ہم نے درست فیصلے کرکے معیشت کو آئی سی یو سے نکال دیا۔

مشکل ترین معاشی حالات کے باوجود حکومت نے مالی استحکام حاصل کیا ہے‘2020ء عوام کیلئے ریلیف کا سال ہے ۔

اداروں میں مزید اصلاحات لائینگے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے سابق وزیر قانون بابر اعوان نے ملاقات کی اور قانونی و آئینی امور پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ2020ءعوام کیلئے ریلیف کا سال ہے‘ پاکستان نے عالمی برادری میں باعزت مقام حاصل کرلیا ہے‘احتساب کے بغیر گورننس میں شفافیت کا تصور نہیں۔

ملک کا استحکام اداروں کی آزادی میں ہے‘ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اداروں میں مزید اصلاحات لائیں گے۔

دریں اثناءوزیراعظم نے تاجر برادری پر زور دیا ہے کہ صنعتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے قابل تجدید توانائی کے منصوبے لگائیں جس میں حکومت تعاون فراہم کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف پی سی سی آئی کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔ وزیر اعظم نے وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے نو منتخب عہدےداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے درست فیصلے کرکے معیشت کو آئی سی یو سے نکالاہے، سولہ ماہ میں میکرو انڈیکیٹرز میں گروتھ شروع ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ 40% اضافہ سرمایہ داروں کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

مشکل ترین معاشی حالات کے باوجود حکومت نے مالی استحکام حاصل کیا ہے‘آج روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے۔

بیمار صنعتوں کی بحالی کے لیے ایک مفصل اور جامع حکمت عملی کا جلد اجرا کیا جائے گا۔

تازہ ترین