• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

شہزادہ ہیری اور میگھن کے فیصلے کی حمایت کرینگے، ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم


لندن (جنگ نیوز) شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کی شاہی خاندان سے علیحدگی پر ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کا کہنا ہے کہ وہ ہیری اور میگھن کے فیصلے کی حمایت کریں گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ کا کہنا ہے کہ میں نے اور میرے خاندان نے معاملے پر تعمیری گفتگو کی، ہیری اور میگھن نے واضح کہا کہ وہ عوام کے پیسے پر زندگی نہیں گزارنا چاہتے، ہم ان کے فیصلے کی حمایت کریں گے۔

ان کی جانب سے یہ بیان شاہی خاندان کے بلائے گئے اجلاس کے اختتام پر جاری کیا گیا ۔

ملکہ برطانیہ کا کہنا ہے کہ خواہش ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل سینئر رائل رہیں، ان کے نئی فیملی شروع کرنے کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہیری اور میگھن مرکل ایک معینہ وقت کے دوران برطانیہ اور کینیڈا میں رہیں گے۔

تازہ ترین