• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مبین احمد میمن ڈائریکٹر جنرل صحت سندھ تعینات

سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مبین احمد میمن ڈائریکٹر جنرل صحت سندھ تعینات
سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مبین احمد میمن - فوٹو: فائل

حکومت سندھ نے گریڈ 20 کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مبین احمد میمن کو صوبے کا ڈائریکٹر جنرل صحت مقرر کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں اعلامیہ منگل کو جاری کر دیا گیا۔

اس سے قبل ڈاکٹر مسعود سولنگی ڈائریکٹر جنرل صحت تھے، جو 31 دسمبر 2019 کو ریٹائر ہوگئے، جس کے 13دن بعد نئے ڈی جی کو تعینات کیا گیا۔

نئے ڈی جی صحت ڈاکٹر مبین احمد میمن لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تھے۔ وہ اس سے قبل بھی 8 ماہ تک ڈی جی صحت تعینات رہ چکے ہیں تاہم انہیں ہٹا دیا گیا تھا۔

اب ایک بار پھر انہیں ایسے وقت میں ڈی جی تعینات کیا گیا ہے جب ان کی ریٹائرمنٹ میں صرف 6 ماہ رہ گئے ہیں۔ تاہم یہاں سوال اٹھتا ہے کہ جب تک وہ مسائل سمجھ کر پالیسیاں بنائیں گے ان کی ریٹائرمنٹ کا وقت مکمل ہو جائے گا۔

اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مبین احمد میمن کا کہنا تھا کہ وہ صحت کے مسائل کو بہتر طور پر جانتے ہیں اس لیے کوشش کریں گے کہ مسائل کو حل کریں اور عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی بہتر بنائیں۔

تازہ ترین