• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ون ڈے سے ڈھائی تین لاکھ ڈالر اضافی آمدنی ہوگی

  کراچی(عبدالماجد بھٹی/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان کو بنگلہ دیش کے خلاف کراچی میں اضافی ون ڈے میچ کھیلنے کی صورت میں ڈھائی سے تین لاکھ ڈالرز کی آمدنی ہوگی جو پاکستان کرکٹ بورڈ کےخزانے میں جائیں گے۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق کہ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کی اضافی فلائٹس کے اخراجات پاکستان کرکٹ بورڈ ادا نہیں کرے گا بنگلہ دیشی نے خیر سگالی کے جذبے کے تحت اضافی ٹکٹوں کے اخراجات خود ادا کرنے پر حامی بھری ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے پیشکش کی تھی کہ دورہ مختلف حصوں میں ہونے کی صورت میں اضافی فلائٹس کے پیسے پاکستان ادا کرے گا۔ قبل ازیں سیریز سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو تقریباً ساڑھے سات ملین ڈالرز کی آمدنی متوقع تھی۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم نے ابتدا میں جو موقف اختیار کیا تھا اس پر ڈٹے رہے ۔ سی ای او وسیم خان کو گذشتہ رات ہنگامی طور پر دبئی طلب کیا گیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اضافی فلائٹس کے اخراجات ادا کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن مذاکرات میں بنگلہ دیش نے پیسے خود ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ ابتدا میں سیریز میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچ رکھے گئے تھے۔ دبئی میں آئی سی سی ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے اجلاس میں طویل مذاکرات کے بعد پاکستان کو ایک اضافی ون ڈے انٹر نیشنل دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے ون ڈے انٹر نیشنل کے کمرشل حقوق اور براڈ کاسٹنگ حقوق سے پاکستان کو مزید ڈھائی سے تین لاکھ ڈالرز آمدنی ہوگی۔

تازہ ترین