• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسپلے سینٹرز، ووٹ اندراج سے متعلق فارم 24جنوری تک جمع کروائے جاسکتے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی الیکشن کمشنر سندھ محمد جاوید خان نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں بنائے گئے ڈسپلے سینٹرز میں ووٹ اندراج،منتقلی، اعتراض اور درستگی کے متعلقہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 24جنوری 2020ء ہے، لہٰذا عوام ڈسپلے سینٹر جاکر ووٹ کے اندراج،منتقلی کیلئے فارم 15، اخراج، اعتراض کیلئے فارم 16، کوائف کی درستگی کیلئے فارم 17استعمال کریں، پریشانی کی صورت میں اپنے متعلقہ دفتر ضلعی الیکشن کمشنر،رجسٹریشن آفیسر سے رجوع کرکے ووٹ کا اندراج یقینی بنائیں، صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017کی دفعہ 27کے تحت قومی شناختی کارڈ کے مستقل یا موجودہ پتے پر ہی ووٹ درج یا منتقل اورالیکشن ایکٹ 2017کی دفعہ 25کے تحت قومی شناختی کارڈ بناتے وقت یا ترامیم کے وقت بھی قومی شناختی کارڈ کے مستقل یا موجودہ پتے میں سے کسی ایک کا انتخاب کرتے ہوئے ووٹ اندراج کروایا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین