• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مائیکرو سافٹ سی ای او کا بھارتی متنازع شہریت قانون پر اظہار افسوس

مائیکرو سافٹ سی ای او کا بھارتی متنازع شہریت قانون پر اظہار افسوس 


کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی ملٹی نیشنل کمپنی مائیکرو سافٹ کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) نے بھارت کے متنازع شہریت قانون پر خاموشی توڑتے ہوئے ہندوستانی حالات پر پہلی مرتبہ بات کرتے ہوئے اس پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مائیکرو سافٹ کے سی ای او ستیا نڈیلا جو بھارتی نژاد ہیں انہوں نے متنازع شہریت قانون کے بعد بھارت میں پیدا ہونے والی صورتحال کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ستیا نڈیلا نے نیویارک میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران معروف ویب سائٹ ’بزفیڈ نیوز‘ کے ایڈیٹر ان چیف کی جانب سے کیے گئے ایک سوال پر متنازع بھارتی شہریت قانون پر پہلی مرتبہ بات کی۔ ستیا نڈیلا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’ان کے خیال میں متنازع شہریت قانون کے بعد بھارت میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ افسوس ناک ہے۔

تازہ ترین