• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائیکرو سافٹ کا 10سال پرانے اور مقبول ترین آپریٹنگ سسٹم ونڈوز سیون کیلئے سپورٹ ختم کرنیکا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں سافٹ ویئرز بنانے والی معروف کمپنی مائیکرو سافٹ نے ونڈوز سیون آپریٹنگ سسٹم (او ایس) کیلئے اپنی تکنیکی معاونت اور سہولیات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ونڈوز سیون نامی آپریٹنگ سسٹم کو اب تک کا مقبول پروگرام قرار دیا جا رہا ہے جو 2009ء میں استعمال کیلئے باضابطہ طور پر پیش کیا گیا تھا۔ ونڈوز ٹین کے بعد ونڈوز سیون نامی یہ 10؍ سال پرانا او ایس دنیا بھر میں 33؍ فیصد کمپیوٹرز پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین