• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

متحدہ کے دفاتر کھولنے میں وفاق جتنی مدد ہم بھی کر سکتے ہیں، سعیدغنی

متحدہ کے دفاتر کھولنے میں وفاق جتنی مدد ہم بھی کر سکتے ہیں، سعیدغنی 


کراچی(جنگ نیوز)جیو کے ماننگ شو ’’جیوپاکستان‘‘ میں میزبان ہما امیر اور عبداللّٰه سلطان سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی وزیرسعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے دفاتر کھولنے میں وفاقی حکومت جتناسندھ حکومت بھی اسکی مددکرسکتی ہے وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ملکی معیشت برباد ہور ہی ہے ایم کیو ایم اور دیگر اتحادی پارٹیان وفاقی حکومت کو چھوڑ یں اس حکومت سے جان چھوٹے ایم کیو ایم کیلئے بلاول کی آفر اب بھی موجود ہے۔ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ وسائل سندھ حکومت کے پاس ہیں 840ارب روپے وفاق سندھ کو دیتا ہے، سندھ حکومت کراچی کو کیادیتی ہے وفاق کا فرض ہے سندھ حکومت سے جواب طلب کر ے۔ہم نے پیپلز پارٹی کی وزارتوں کی پیشکش میں صرف یہ ہی کہا کہ سندھ کے بلدیاتی نظام کو طاقتور بنا ئیں ، ہم آپ کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں ۔پروگرام میں صحت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فہدمرزا نے کہاکہ اچھی اورصحت مند زندگی گزارنے کے لئے ورزش اور متوازن غذا بہت ضروری ہے، چاول،روٹی، شوگر،کاربوہائیڈرٹس یہ سب چیزیں انسان کی زندگی میں 3ہزار سا ل پہلے آئیں انہوں نے کہاکہ انسان میں ایک ٹریلین سیلز ہوتے ہیں ہرسیل ایک خودمختارفیکٹری ہوتاہے انسانی جسم یا بال کا ہر ایک سیل بڑھتا رہتا ہے اورنیا ہوتا رہتا ہے کچھ سیل نہیں بڑھتےآئندہ 20سال بعد ٹیکنالوجی ایڈوانسمنٹ صحت مندزندگی گزارنے کا بہترین ذریعہ ہوگی، انسان کو (سٹریس)پریشانی،ذہنی دباو سے دور رہنا چاہئے یہ انسان کی عمر کو کم کرتاہے۔پروگرام میں قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کی 120 ویں سال پر ان کوخراج عقیدت پیش کیا گیا۔ پروگرام جیو پاکستان میں آسکر ایورارڈ ز کے حوالے سے نامزد کی جانے والی فلم جوکر کا بھی ذکر کیا گیا۔پروگرام میں بتایاگیا کہ آسکر ایوارڈ کی تقریب9فروری کو لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد ہو گی۔

تازہ ترین