اسلام آباد (نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ میں جعلی بنک اکاؤنٹس کیس کے مرکزی ملزم خواجہ انور مجید کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دور ان بنچ کے ایک فاضل جج نے کیس کی سماعت کرنے سے انکار کردیا ہے،جس کے بعد معاملہ نئے بنچ کی تشکیل کیلئے چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا ہے۔منگل کو جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس فیصل عرب اور جسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کیس کی مختصر سماعت کی ۔