• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کو دل کاشدید عارضہ لاحق ہے،تازہ ترین میڈیکل رپورٹ

لندن(مرتضیٰ علی شاہ) رائل برومپٹن اسپتال کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو دل کاشدید عارضہ لاحق ہے اسپتال نے 3 رپورٹیں جاری کی ہیں 3 صفحات پر مشتمل روبی ڈیم کارڈیک پیٹ سی ٹی اسکین ،16 صفحات کی ہولٹر اینالائسز اور 3 صفحات کی ایکو کارڈیوگرام شامل ہیں، اس کے علاوہ ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس نے رائل برومپٹن ،گیز اورسینٹ تھومس ہسپتالوں کی رپورٹوں کی بنیاد پر ایک میڈیکل سمری بھی جاری کی ہے ،رائل برومپٹن کی رپورٹوں میں کہاگیاہے کہ نواز شریف کو دل کو خون فراہم کرنے والی شریانوں میں بعض مقامات پر خرابی ہے۔
تازہ ترین