• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین سرکاری زمینیں نیا پاکستان ہائوسنگ کے سپرد، 5 نج کاری فہرست سے خارج

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے 32سرکاری جائیدادوں میں سے 5 جائیدادوں کو نجکاری فہرست سے نکالنے کی منظوری دیدی ہے، کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس مشیر امور خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوا ، نجکاری فہرست سے نکالی گئی پانچ جائیدایں اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں ہیں،نجکاری فہرست سے نکالی گئی پانچ جائیداوں میں سے تین کو نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی کے حوالے کرنے کی منظوری دی گئی، نجکاری فہرست سے نکالی گئی بقیہ دو جائیداوں کی جگہ متعلقہ ادارے متبادل اور رہن سے پاک جائیدایں نجکاری کیلئے پیش کرینگے، ذرائع کے مطابق نجکاری فہرست سے نکالی جانیوالی جائیدادوں میں پاکستان پوسٹ کی جھنگی سیداں اسلام آباد کے سیکٹر ایف 15میں 18کینال 8مرلہ کی جائیداد، وزارت اطلاعات، براڈکاسٹنگ( پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ) کی دو جائیدادیں جن میں نیا پاکستان پراجیکٹ کے تحت لاہور ، ملتان روڈ پر ہائی پاور ٹرانسمیشن سٹیشن مولان والااور نیاپاکستان پراجیکٹ کی کراچی میں پیپری سنٹر کی کمرشل اراضی شامل ہیں ، ریونیو ڈویژن ( ایف بی آر ) کی بھی دوجائیدادیں جن میں لاہور میں آئی آر ایس کالوجی اور نیا پاکستان پروجیکٹ کی کراچی میں ہاکس بے روڈ ماڑی پور پر 50ایکڑ کی اراضی شامل ہے ، ان جائیدادوں کو نجکاری فہرست سے نکالنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔
تازہ ترین