• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی،15سال بعد شام کی کلاسوں کے معاوضے میں نمایاں اضافہ

کراچی(سید محمد عسکری) جامعہ کراچی نے 15 سال بعد شام کی کلاسوں کے معاوضے میں نمایاں اضافہ کردیا ہے، اس اضافے کا اطلاق رواں ماہ سے ہوگا، جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایوننگ پروگرام ڈاکٹر نبیل احمد زبیری نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، جس کے مطابق ممتاز پروفیسر کا شام میں فی کلاس لیکچر لینے کا معاوضہ 1800 روپے سے بڑھا کر 2400روپے، پروفیسر کا 1450سے 2100,ایسوسی ایٹ پروفیسر کا 1300سے 1800, اسٹنٹ پروفیسر کا 1000 سے 1500,لیکچرار کا 900 سے 1200روپے کردیا ہے جب کہ پریکٹیکل کا معاوضہ 350سے بڑھا کر 550, لیب اسسٹنٹ کا 130 سے 210 روپے اور لیب اٹینڈنٹ کا 110سے 180روپے کردیا گیا ہے جبکہٖ غیر تدریسی عملے کا معاوضہ بھی بڑھادیا گیا ہے جو ماہانہ بنیادوں پر بڑھے گا، گریڈ ایک سے چار تک کا 8000 روپے، گریڈ پانچ سے دس تک 10000 روپے، گریڈ گیارہ سے سولہ تک 12000 ہزار روپے گریڈ سترہ اور اٹھارہ 14 ہزار روپے، گریڈ انیس اور بیس 16000 روپے ہوگا۔ وائس چانسلر کا معاوضہ 16800 سے 30000روپے، رجسٹرار اور ڈین کا 9600 سے بڑھا کر 20ہزار روپے جبکہ چیئرپرسن کا معاوضہ 8400 سے بڑھا کر 16000کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جامعہ کراچی میں شام کی تدریس متعارف کرانے کا سہرا جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالوہاب کے سر ہے
تازہ ترین