• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی کو راضی کرنے نہیں آیا کھانے کی دعوت ملی تھی،گورنر سندھ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان سندھ کی محبت میں این ایف سی ایوارڈ کے علاوہ بھی خطیر رقم خرچ کررہے ہیں ، کسی کو راضی کرنے نہیں آیاکھانے کی دعوت ملے تھی، ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈے اے) کے سربراہ پیر پگاراکی دعوت پر ان کی رہائش گاہ کنگری ہاؤس میں جی ڈی اے رہنمائوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا،ملاقات میں ملک میں جاری صورتحال ،گیس ، بجلی ، پانی ، وفاقی فنڈنگ سے جاری اور نئے ڈیزائن کردہ ترقیاتی منصوبوں سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر اراکین سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی ، حلیم عادل شیخ ، خرم شیر زماں ، جمال صدیقی سمیت علی جونیجو اور اشرف قریشی بھی موجود تھے جبکہ ملاقات میں جی ڈی اے کی جانب سے پیر صاحب پگارا کے ہمراہ پیر صدر الدین شاہ راشدی ،جی ڈی اے کے ترجمان سردار عبدالرحیم اور دیگر رہنما شریک تھے ۔ بعد ازاں گورنر سندھ نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ کسی کو راضی کرنے نہیں آیا کھانے کی دعوت ملی تھی ویسے بھی یہ میرا اپنا گھر ہے جہاں مجھے ہمیشہ بہت پیار ملتا ہے یہ مہمان نواز لوگ ہیں میرا ان سے دل کا رشتہ ہے،سندھ کے حق کے لئے ہم کھڑے ہیں اور سندھ کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دینگے ، ہماری کوشش ہوگی کہ وفاق جو سندھ کے لئے پیکج بنارہا ہے اس سے پورے صوبہ کے لوگوں کو بھرپور سہولیات فراہم کی جاسکیں ۔

تازہ ترین