• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ادارہ صحت برائے اطفال ،آگ لگنے سے بچی جاں بحق ہونے کا واقعہ کی تحقیقات،ڈائریکٹر سے جواب طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ادارہ صحت برائے اطفال میں انکیوبیٹر میں آگ لگنے سے بچی جاں بحق ہونے کےواقعے پر تحقیقاتی کمیٹی نے اسپتال کے ڈائریکٹر سے جواب طلب کرلیا ہے جبکہ تحقیقاتی کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ واقعہ صبح 6بج کر 22منٹ پر ہوا لیکن ڈائریکٹر اور دیگرا نتظامیہ ساڑھے آٹھ سے نو بجے اسپتال پہنچی جبکہ اسپتال میں آگ بجھانے کے ایمرجنسی آلات موجود نہیں، مزید براں فوری طور پر کسی حادثے کی صورت میں نکلنے کے لئے گیٹ بھی موجود نہیں ہےجبکہ انکیوبیٹر کی وارنٹی بھی ختم ہے۔
تازہ ترین