• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کےترقیاتی منصوبوں کوجلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے:وزیر اعلیٰ پنجاب

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان خان بزدار سے رکن صوبائی اسمبلی سبین گل خان نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سبین گل خان نے وزیر اعلیٰ کو اپنی سیاسی و سماجی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملتان میں عوامی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ پارٹی کو منظم کرنے کے حوالے سے بھی اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کیلئے عملی اقدامات پر عمل پیرا ہے۔ ماضی کی کرپشن کی وجہ سے بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن حکومت پنجاب اپنی بہترین حکمت عملی کے باعث عوام کے ریلیف کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان شہر کی تعمیر و ترقی اور ترقیاتی منصوبوں کو اراکین اسمبلی کی مشاورت سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ امن و امان کا قیام، پرائس کنٹرول سمیت دیگر ایشوز پر حکومت پنجاب گڈ گورننس کے ذریعے کام کو آگے بڑھارہی ہے۔
تازہ ترین