• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور یونیورسٹی اور اربن موبیلٹی کمپنی کے درمیان بائیسکل شیئرنگ کا معاہدہ

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور یونیورسٹی اور اربن موبیلٹی کمپنی حکومت خیبر پختونخوا کے درمیان بائیسکل شیئرنگ سسٹم کے لئے معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت یونیورسٹی بائیسکل شیئرنگ سسٹم کے لئے ابتدائی طور 14 مقامات فراہم کرے گا۔ معاہدے کا مقصد دونوں اداروں کا ملکر یونیورسٹی میں طلباء و طالبات، فیکلٹی اور کمیونٹی کیلئے ٹرانسپورٹ و آمد و رفت میں آسانیاں ، باہمی تعاون اور سہولیات فراہم کرنا ہیں۔ معاہدے پر یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اشتیاق اللہ خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایمل خان، اربن موبیلٹی کمپنی کے فیاض خان اور آپریشن منیجر اشفاق رئوف نے دستخط کئے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد آصف خان اور پرنسپل گل حمید خلیل بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کمپنی کے ذمہ داران پر زور دیا کہ بی آر ٹی پراجیکٹ میں طلبہ کی شرکت اور خدمات سے استفادہ کیا جائے ۔ معاہدے کے تحت دونوں ادارے عبوری طور پر تین سالوں کیلئے بائیسکل ٹریکنگ، پارکنگ شیڈ ، کائوسک ، سمارٹ کارڈ سمیت دیگر خدمات فراہم کریں گے ، مفاہمت کی یاداشت پر عملی کام فروری سے شروع ہوگا،یونیورسٹی کے داخلی علاقہ ، ہاسٹلز ، اکیڈیمک بلاکس، کافی شاپ ، آئی ایم سٹڈیز، پیوٹا ہال ، جناح کالج، چوک مسجد وسطیٰ کے ساتھ جگہ اور سہولتیات فراہم کی جائیں گی۔
تازہ ترین