• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکا کی ایک ملٹی نیشنل برگر کمپنی کی جانب سے برطانوی شہزادے ہیری کو پارٹ ٹائم جاب کی آفر کی گئی ہے۔

ملٹی نیشنل فوڈ چین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے حال ہی میں برطانوی شاہی خاندان کے اعلیٰ رکن سے دستبردار ہونے والے شہزادے ہیری کو پارٹ ٹائم نوکری کی پیشکش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ہمارے پاس آپ کے لیے پارٹ ٹائم جاب کے لیے سیٹ خالی ہے۔‘

کمپنی کی اس پوسٹ پر شہزادہ کی جانب سے تا حال کوئی جواب نہیں آیا ہے مگر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ٹوئٹ پر 6,549 لائیکس آئے جبکہ اسے1،407 بار ری ٹوئٹ کیا جا چکا ہے۔

چند ٹوئٹر صارفین نے اس پوسٹ پر ردّ عمل دیتے ہوئے خوب مذاق بنایا جبکہ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ کمپنی نے یہ ٹوئٹ کر کے انٹرنیٹ صارفین کے دل جیت لیے ہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ کے شاہی خاندان کے چھوٹے سپوت شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ اعلیٰ شاہی حیثیت سے دستبردار اور مالی طور پر خودمختار ہو رہے ہیں۔

شاہی جوڑے کی جانب سے پکچر شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر جاری کیے گئے اپنے اس بیان میں کہنا تھا کہ انہوں نے کئی ماہ کی سوچ بچار کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے اور دونوں نے مالی طور پر بھی اپنے پاؤں پر کھڑے ہو نے کا تہیہ کیا ہے۔

تازہ ترین